14 جولائی 2014 - 09:24
آل خلیفہ کی حکومت کا نام انسانی حقوق پامال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے

بحرین کی امن تنظیم نے برطانوی وزیر اعظم کے نام ایک خط میں اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی العہد خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امن تنظیم نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ  آل خلیفہ کی حکومت کا نام انسانی حقوق پامال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرے۔ اس خط میں آیا ہے کہ بحرین کی حکومت احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے سعودی عرب ، اردن ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے فوجیوں کی مدد سے اس عمل میں شدت پیدا کردی ہے۔ اس خط میں مزید آیا ہے کہ بحرین کی حکومت کے ساتھ فوجی تعلقات میں توسیع اس حکومت کے مظالم کی حمایت کے مترادف ہے اور یہ امر موجودہ بحران میں اضافے اور بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر منتج ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲