14 جولائی 2014 - 08:16
صیہونی ایئربیس بلماخیم قسام بریگیڈ کے نشانے پر

تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگيڈ نے پہلی مرتبہ صیہونی حکومت کے ایئربیس بلماخیم پر تین راکٹ داغے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی سے داغے گۓ متعدد راکٹ صیہونی بستی عسقلان پر بھی گرے۔ صہیونی ریاست کے ٹی وی چینل نمبر دس نے اتوار کے دن غزہ سے ساٹھ راکٹ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف فائر کۓ جانے کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب صہیونی ریاست نے ایک بار پھر النصیرات پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا ہے۔ واضح رہےکہ حالیہ دنوں میں فلسطینی استقامت نے صہیونی ریاست کے حملوں کا بھر پور جواب دیا ہے۔

.......

/169