13 جولائی 2014 - 12:57
خطے میں دہشتگرد ی کا قیام امریکہ اور برطانیہ کی مشترکہ سازش

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر ے کہا ہے کہ خطے میں نئے دہشتگرد گروہوں کا قیام امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کا نتیجہ ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق تہران میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران بریگیڈر جنرل حسن فیروز آبادی نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے بعض علاقائی ممالک کے تعاون سے داعش جیسے دہشتگرد گروہ کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک جو انقلاب اسلام کو اپنے لیئے خطرہ تصور کرتے ہیں دنیا بھر کے مسلم نوجوانوں کو فریب دیکر انہیں داعش میں شامل ہونے کیلئے اُکسا رہے ہیں۔

ایرانی کمانڈر کے مطابق اگر داعش عراق میں کامیاب ہوجاتا ہےتو وہ سعودی عرب کو بھی اپنا نشانہ بنائے گا۔

سعودی عرب نے رپورٹوں کے مطابق روس و امریکہ سے عراق کو امداد فراہم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ریاض نے ا ن ممالک سے یہ وعدہ کیا ہے کہ عراق میں حکومت کے خاتمے کے بعد وہ خود داعش کا خاتمہ کرے گا۔

.....

/169