ابنا: صدر روحاني نے غزہ پٹي پر صہیوني ریاست کے حملوں کي، جن ميں تقريبا 120 فلسطيني شہيد اور سات سو سے زيادہ زخمي ہوئے ہيں، سخت تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل نے ايک بار پھر تمام بين الاقوامي قوانين اور قاعدے کو درکنارکرتے ہوئے فلسطيني عوام کو خون ميں غلطاں کرديا اور اس کي اس جارحيت نے علاقے اور دنيا کے امن کو بھي شديد خطرے ميں ڈال ديا ہے۔
انہوں نے اس مذمتي بيان ميں اس بات پر زور ديا ہے کہ غزہ پٹي ميں ادويات ميں کمي کے باعث غاصب صہيوني ریاست کے حاليہ فضائي حملوں ميں زخمي ہونے والے فلسطينيوں کو شديد قسم کي مشکلات کا سامنا ہے اور يہ عالمي برادري کي ذمہ داري ہے کہ وہ اس سخت گھڑي ميں فلسطينيوں کي مدد کريں۔
.....
/169