ابنا: اقوام متحدہ کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ غزہ پر پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ حملے کریں گے جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے اسرائیلی حملوں پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ پر حملوں کو روکنے کے لیے ان پر کوئی عالمی دباؤ نہیں اور اگر کوئی ایسا دباؤ ڈالا گیا تو اس کی مزاحمت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی امریکی صدر براک اوباما اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فون پر مثبت گفتگو ہوئی ہے تاہم کوئی عالمی دباؤ انہیں غزہ کے خلاف آپریشن سے نہیں روک سکتا۔
.......
/169