ابنا: صحافیوں کو ملک کے خفیہ رازوں سے متعلق قانونی ضابطوں کی خلاف ورزی کے میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔
یونٹی جرنل نامی میگزین کے منتظم ایڈیٹر، تن سان اور چار نامہ نگاروں کو اس سال جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان پر شمالی میانمار میں ایک کیمیاوی اسلحے کی مشتبہ فیکٹری کے بارے میں رپورٹ شائع کرنے کا الزام ہے۔
میانمار پریس کونسل کے سیکریٹری، زوو تھیٹ ہوے نے ان سخت سزاؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے میڈیا اور حکومت کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔
میانمار حکومت کی جانب سے آزادی صحافت پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں جس پر عالمی برادری کی تشویس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ رپورٹ 25 جنوری کو ینگون میں قائم ’یونٹی جرنل‘ میں شائع ہوئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وسطی برما کے پوئک قصبے میں خفیہ طور پر کیمیاوی ہتھیاروں کا ایک کارخانہ قائم کیا جا رہا ہے۔
.......
/169