اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی کالونیوں کے شرپسند عناصر نے فلسطینیوں کا نسلی تصفیہ کرنے کے لئے فلسطینی بچوں کے قتل عام کا مطالبہ کیا ہے۔ لبنان کی الاخبار ویب سائٹ کے مطابق صیہونی کالونیوں کے شرپسند عناصر نے سوشل نیٹ ورکس پر کہا ہےکہ فلسطینی بچوں کا قتل عام کرکے فلسطینی قوم کا نسلی تصفیہ کردیا جائے۔ ان صیہونیوں نے کہا ہے کہ اس طرح فلسطین کی نئ نسل باقی نہیں بچے گي۔ واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت میں ستتر فیصد عام شہری اور ساٹھ فیصد بچے شہید ہوئے ہیں۔ صیہونی درندوں کی تازہ جارحیت میں ایک سو پچیس فلسطینی شہید اور نوسو بیس زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲