اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی شہر کرکوک میں جمعہ کو ہونے والے بم دہماکوں میں 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ کرکوک کے طبّی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲