اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر پٹرو پوروشنکو (Petro Poroshenko) نے جمعرات کے دن جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کہا ہے کہ وہ دو طرفہ جنگ بندی کے لۓ تیار ہیں بشرطیکہ روس کی سرحد پر نگرانی کی ضمانت فراہم کی جائے۔ یوکرین کے صدر نے اس سے قبل امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کہا تھاکہ مشرقی علاقوں میں حکومت کے مخالفین جنگ بندی سےگریز کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں کہ جہاں روسی زبان بولی جاتی ہے ، اپریل کے وسط سے حکومت اور مسلح مخالفین کے درمیان خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲