10 جولائی 2014 - 13:07
روس کا بیلاروس کو ایس 300 اینٹی میزائيل سسٹم کا تحفہ

روس نے بیلاروس کو ایس 300 اینٹی میزائيل سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس نے بیلاروس کو ایس 300 اینٹی میزائيل سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔ روس نے کہا ہےکہ یہ سسٹم بلاروس کو مفت دیا جائے گا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایسے عالم میں جبکہ یوکرین کے بحران کی وجہ سے روس اور مغربی ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئےہیں اور نیٹو نے روسی سرحدوں کے پاس اپنی افواج لگادی ہیں روس نے بلاروس کو ایس 300 اینٹی میزائل سسٹم مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بلاروس کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کئےہیں۔ ماسکو نے گذشتہ برسوں میں اپنے اس اتحادی کو جو سکیورٹی معاہدے کا رکن بھی ہے مفت یا بہت کم قیمت پر ہتھیار فراہم کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲