10 جولائی 2014 - 13:02
مسعود بارزانی، دہشتگردوں کے حامی، حکومت کے دشمن

عراق کے حکومت قانون اتحاد کے رکن عبدالسلام مالکی نے کرد اراکین کو حکومت سے نکالے جانے پر مبنی عراقی کردستان کےسربراہ کے مطالبے کو مسعود بارزانی کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت سے تعبیر کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے حکومت قانون اتحاد کے رکن عبدالسلام مالکی نے کرد اراکین کو حکومت سے نکالے جانے پر مبنی عراقی کردستان کےسربراہ کے مطالبے کو مسعود بارزانی کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت سے تعبیر کیا ہے۔ سومریہ نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق عبدالسلام مالکی نے کہا ہے کہ عراقی کردستان کےسربراہ مسعود بارزانی نے عراقی حکومت سے کرد اراکین کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ اقتدار میں شراکت اور سیاسی فرائض پر عملدرآمد کے منافی ہے۔ عبدالسلام مالکی نے مزید کہا ہے کہ عراق کے حالیہ بحران میں کردوں نے جو طریقہ اختیار کر رکھا ہے اس سے ان کے ناجائز اہداف کا پتہ چلتا ہے اور یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ آئين کی خلاف ورزی کر رہے  ہیں۔ عراق کے حکومت قانون اتحاد کے رکن نے مزید کہاکہ کابینہ میں موجود کرد وزراء کے استعفے کا مطالبہ سیاسی عمل میں شراکت سے دستبرداری اور حکومت کے ساتھ دشمنی کے زمرے میں آتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲