اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کے مطابق امریکہ کی ایک عدالت نے امریکہ میں ایران کے اثاثوں میں سے ایک ارب پچہتر کروڑ ڈالر امریکی شہریوں کو دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ نیویارک کے اپیل کورٹ کے فیصلے کو باقی رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اثاثوں سے ایک ارب پچہتر کروڑ ڈالر ان افراد کو دئیے جائيں جنہوں نے ایران کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ انیس سو تراسی میں بیروت میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اھل خانہ نے ایران کے خلاف ہوجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ نیویارک اپیل کورٹ میں ایران کے مرکزی بینک نے اپیل دائر کی تھی۔ واضح رہے ایران اس کیس میں امریکہ کے سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔ امریکہ میں ایران کے اثاثوں کا ضبط کیا جانا ایران امریکہ معاہدے کے برخلاف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲