9 جولائی 2014 - 14:52
عراق میں پٹرولیم صنعت معمول کے مطابق کام کررہی ہے

عراق کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم صنعت معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر پٹرولیم نے ملک کی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے سبب تیل کی برآمدات میں کمی کے حوالے سے بعض حلقوں کے اظہار تشویش پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عراق کی پٹرولیم صنعت کا کام معمول کے مطابق چل رہا ہے اور پٹرولیم صنعت کے فروغ کے پروگرام مستقل بنیادوں پر چل رہے ہیں۔ عراق کے وزیر پٹرولیم عبدالکریم لعیبی نے مزید کہا عراق کی وزارت پٹرولیم نے صنعت پٹرولیم کے ملازموں اور ماہرین کی آمد و رفت اور ان کی حفاظت کے لئے نیز ضروری ساز وسامان بحفاظت مختلف تنصیبات تک پہنچانے کا مکمل انتظام کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے وزیر پٹرولیم کا یہ بیان ایسی صورت حال میں سامنے آيا ہے کہ عراق کے تیل کی برآمدات میں کمی کے حوالے سے تیل کی عالمی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

.......

/169