اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کل العراق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کے دفتر نے آج اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نوری مالکی کے نام خط میں دشمنوں کے مقابلے میں عراقیوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے تحفظ کو ضروری قرار دیا ہے۔ بان کی مون کے خط میں آیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری، دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد میں عراقی عوام کے ساتھ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے اس خط میں کہا ہےکہ عراق کے عوام دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں حتمی طور پر کامیات ہوں گے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نیکولائی ملادینوف نے عراق کے وزیراعظم نوری مالکی سے ملاقات کے وقت یہ خط ان کو پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲