8 جولائی 2014 - 20:50
غزہ پر صہیونی ریاست کی جارحیت، 118 فلسطینی شہید اور زخمی+ تصاویر18

صہیونی ریاست نے آج متعدد بار غزہ پٹی کو اپنے ہوائی حملے کا نشانہ بنایا جس میں ۱۸ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور ۱۰۰ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ پٹی پر ہوئے ہوائی حملے کے نتیجے میں ۱۸ فلسطینی شہید جبکہ ۱۰۰ سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں شہید ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطین کی نیوز ایجنسی الیوم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست نے آج(منگل) متعدد بار غزہ پٹی کو اپنے ہوائی حملے کا نشانہ بنایا جس میں ۱۸ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور ۱۰۰ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونیوں کی طرف سے غزہ پر داغے گئے مارٹر گولے لوگوں کے گھروں پر جا گرے اطلاعات کے مطابق ان میں سے ایک ماٹر گولہ ایک گھر پر گرا جس کے نتیجے میں گھر کے تمام افراد شہید ہو گئے۔
ادھر فرانس نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ حماس نے بھی دسیوں میزائیل اسرائیل پر داغے ہیں جن کے نتیجے میں دسیوں اسرائیلی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کے ترجمان ابواحمد نے کہا ہے کہ دشمن کے یہ حملات فلسطینیوں کے درمیان وحدت کا باعث بنیں گے۔
انہوں نے مزید تاکید کی کہ اب دشمن کے پاس دو ہی آپشن باقی ہیں یا وہ ان حملات کو روک دے یا بدلے میں منہ کی کھائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲