8 جولائی 2014 - 11:28
بحرینی حکومت نے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

بحرین کی امریکہ نواز ڈکٹیٹر حکومت نے اپنے دوست ملک کے نائب وزير خارجہ کو اپوزیشن رہنما سے ملنے کے جرم میں بحرین سے نکل جانے کا حکم صادر کردیا ہے امریکی نائب وزير خارجہ ٹوم میلنو وسکی آجکل بحرین کے دورے پر ہیں۔

ابنا: بحرین کی امریکہ نواز ڈکٹیٹر حکومت نے اپنے دوست ملک کے نائب وزير خارجہ کو اپوزیشن رہنما سے ملنے کے جرم میں بحرین سے نکل جانے کا حکم صادر کردیا ہے امریکی نائب وزير خارجہ ٹوم میلنو وسکی آجکل بحرین کے دورے پر ہیں۔ ادھر واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پسا کی نے کہا ہے کہ بحرین حکومت کی جانب سے ٹوم میلنووسکی کو بے دخلی کے حکم سے متعلق رپورٹس کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میلنو وسکی بحرین میں ہیں اور اپنا دورہ مکمل کرنے تک وہیں رہیں گے، اس حوالے سے ہم منامہ حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین میں اپوزیشن اتحاد نے 2011 میں بحرین میں جمہوریت کے نفاذ کے لئے تحریک چلائی تھی جسے بحرین کی ڈکٹیٹر اور امریکہ نواز حکومت نے سعودی عرب سے فوجیوں کو بلوا کر بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ کچل دیا تھا۔

.......

/169