8 جولائی 2014 - 09:05
شام، حلب پر وسیع حملے کی تیاری، دہشت گردوں کی سپلائی لائن کٹی

شام کے صدر نے اپنے خصوصی گارڈز کو شہر حلب بھیجنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے حکم دیا ہے کہ خصوصی حفاظتی گارڈز کو شمالی شام میں واقع شہر حلب بھیجا جائے تاکہ فوج کی پوزیشن مضبوط ہو۔

درایں اثنا شام کی فوج نے ملک کے جنوب میں واقع حمص شہر کے الورشہ علاقے سے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا ہے۔
اسی طرح سے شام کی فوج کو حماۃ شہر میں دہشت گرد تنظیم جبہۃ النصرہ کا ایک ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ ملا ہے ساتھ ہی وہاں پر ان کے ایک خفیہ مقام کا بھی پتہ چلا ہے جسے منہدم کردیا گیا۔
شام کی فوج کی کارروائی میں جنوبی شہر درعا میں کئی دہشت گرد مارے گئے جن میں کئی غیر ملکی ہیں۔
فوج نے اسی طرح حلب کا محاصرہ کر لیا ہے اور کچھ ہی دن میں وسیع کاروائیاں شروع ہو جائیں گی۔

شام کی فوج نے حلب کا محاصرہ کر کے اس شہر کی مکمل آزادی کے لئے فوجی تیاری مکمل کر لی ہے۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، فوج کے خصوصی دستے ريف ادلب سے آگے بڑھتے ہوئے حلب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ فوج نے اسی طرح شمالی حلب کے کچھ علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔
فوج نے اسی طرح حلب میں موجود دہشت گردوں کی سپلائی لائن بھی کاٹ دی ہے اور جبل الزوایہ، سراقب اور اريحا کے نواحی علاقوں پر کنٹرول کر لیا ہے۔ فوج کے اس کنٹرول سے حلب میں موجود دہشت گردوں کی سپلائی لائن کٹ گئی ہے۔
شام کی فوج نے اسی طرح شمالی حلب میں شیخ النجار علاقے میں دہشت گردوں کے ہینڈ گرینیڈ بنانے کے کارخانے پر قبضہ کر لیا۔ اس کارروائی میں درجنوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔
.......

/169