7 جولائی 2014 - 13:03
افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہو گا

افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے کے نتائج کا اعلان آج ہو گا۔

ابنا: ذرائع کے حوالے سے نقل ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے کے نتائج کا اعلان آج ہو گا۔ افغان صدارتی انتخاب کے نتائج کے اعلان سے قبل ہی دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان محاذ آرائی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، ہفتے کو اشرف غنی نے اپنے حریف عبد اللہ عبداللہ کے ساتھ اتحادی حکومت کے قیام کے امکان کو یکسر مسترد کردیا تواتوارکو عبداللہ عبداللہ نے کسی بھی دھاندلی کی صورت میں نتائج کو قبول نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

.......

/169