اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے سیکورٹی ذرائع نے القاعدہ سے وابستہ مسلح دہشتگردوں کے حملے میں چھ فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہاہے کہ القاعدہ سےوابستہ چند مسلح عناصر نے اتوار کے دن جنوبی یمن میں واقع صوبۂ ابین میں فوجیوں کی ایک گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھ فوجی مارے گۓ ہیں۔ مسلح دہشتگردوں نے فوجیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کا اسلحہ اور دوسرا سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ یمن کی حکومت القاعدہ سے وابستہ عناصر کو سرکاری عمارتوں اور سیکورٹی کے مراکز پر حملوں کا ذمےدار جانتی ہے۔ دوسری جانب یمن کے فوجیوں نے عمران شہر میں حوثی قبیلے کے افراد کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے اس شہر کے ستّر افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲