اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی میں رضاکار فورس بسیج کے ڈپٹی چیئرمین بریگيڈیئر مسعود جزائری نے امریکہ کو عراق میں دہشتگردانہ حملوں کا اصلی ذمےدار امریکہ کو قرار دیا ہے۔
سپاہ نیوز کے مطابق بریگيڈیئر مسعود جزائری نے اتوار کے دن خطے خصوصا عراق کی ملت اور حکومت کے ساتھ تکفیری بعثی دہشتگردوں کی جنگ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ عراق میں دہشتگردی کی جنگ کی کمان امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔ بریگيڈیر مسعود جزائری نے براہ راست مداخلت کے بجائے پراکسی وار اور دہشتگرد گروہوں کی تشکیل اور ان کو منظم کرنے کو خطے میں امریکہ کی حکمت عملی قرار دیا اور کہاکہ امریکہ خطے میں بنیادیوں تبدیلیاں لانے ، خطے کی طاقتوں کو کمزور کرنے اور استقامت کا خاتمہ کرنے کے درپے ہے۔ بریگيڈیر مسعود جزائری اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ ، صیہونیوں اور خطے کے قدامت پسند ممالک کی تمام تر کوششوں کے باوجود شام میں پراکسی وار میں دشمنوں کو شکست ہوگي کہاکہ امریکی عراق میں ایک نیا محاذ کھول کر استقامت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن استقامت دشمن کو اپنی ریڈ لائن سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲