اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی السومریہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ دیالہ کے ایک مقامی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ داعش گروہ نے شہر بعقوبہ کے شمال مشرق ميں واقع السعدیہ علاقے میں بچوں اور جوانوں پر مشتمل "فتیان الاسلام" نامی گروہ تشکیل دیا ہے جن کے ذریعے عراقی جوانوں اور بچوں کو عراق کے مختلف صوبوں میں دہشت گردانہ کاروائیوں ، ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی منتقلی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔اس مقامی عہدیدار کے بقول فتیان الاسلام بٹالین کی تشکیل میں داعش دہشت گرد گروہ کا اقدام درحقیقت القاعدہ نٹ ورک کے "طیورالجنۃ " منصوبے کی کاپی ہے،جو 2007 میں دہشت گردانہ کاروائیوں اور عوام کے قتل کے لئے عراقی بچوں سے غلط استفادے کے لئے تیار کیا گيا تھا ۔ دوسری جانب صوبۂ دیالہ کی گورنر کونسل کی سکورٹی کمیٹی نے کہا ہے کہ اس صوبے کے 95 فیصد علاقے عراقی فوج اور سکورٹی فورسیز کے زیر کنٹرول ہیں اور السعدیہ کا علاقہ بھی ،اس صوبے سے داعش گروہ کا صفایا کرنے کے لئے آخری ہدف ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲