اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری گروہ داعش نے اپنے گیارہ ہزار اراکین کے لیے سرکاری پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق داعش کی خلافت اسلامی کی طرف سے جاری کئے گئے پاسپورٹ پر ’’خلافت اسلامی‘‘ کا نام لکھا گیا ہے۔
یہ پاسپورٹ موصل کے سرکاری دفتر ’’اسناد و مدارک‘‘ میں تیار کیا گیا ہے۔
داعش نے اپنے زیر قبضہ علاقے کو خلافت اسلامی کا نام دے کر ابوبکر البغدادی کو اس کا خلیفہ مقرر کر دیا ہے اور تمام مسلمانوں کو اس کی بیعت کی دعوت دے جا رہی جبکہ یہ خلیفہ عراقی فوج کے ہوائی حملے میں شدید زخمی ہو گیا ہے( خدا اسے جلد از جلد نابود کرے اور عالم اسلام کو اس کے شر سے پاک کرے آمین)۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲-169