5 جولائی 2014 - 12:32
کردستان کو الگ کرنے کا منصوبہ، صوبے کے اطراف میں خندقیں کھودنے کا سلسلہ شروع

شمالی عراق میں واقع صوبۂ نینوا کے مقامی ذرائع نے خندق کھود کر اس صوبے کے بعض علاقوں کے جدا کۓ جانے پر مبنی عراقی کردستان کے سربراہ کے حکم کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی عراق میں واقع صوبۂ نینوا کے مقامی ذرائع نے خندق کھود کر اس صوبے کے بعض علاقوں کے جدا کۓ جانے پر مبنی عراقی کردستان کے سربراہ کے حکم کی خبر دی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے عہدیداروں کے حکم پر اس علاقے کی ملیشیا نے بلڈوزروں اور سیکورٹی پشت پناہی کے ساتھ بغداد حکومت اور عراقی کردستان کے حکام کے درمیان متنازعہ علاقوں پر حملہ کیا اور ان علاقوں کے اردگرد خندق کھود کر ان کو دوسرے علاقوں سے الگ کردیا ہے۔ ان ذرائع نے نام ظاہر نہ کۓ جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ کھدائي کا یہ سلسلہ سنجار، حمدانیہ  اور زمار تک پہنچ چکا ہے اور ان علاقوں کے ارد گرد خندق کھودے جانے کا کام عملی طور پر شروع ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے عراق کی تقسیم کی سازش کرتے ہوئے کردستان کی آزادی و خود مختاری کا مطالبہ کیا ہے۔  
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲