5 جولائی 2014 - 11:40
سعودی عرب کی سرکاری عمارت میں خود کش حملہ+ تصاویر

سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں ایک سرکاری بلڈنگ میں زبر دست بم دھماکہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  سعودی عرب میں جمعے کے دن القاعدہ کے دو جنگجووں نے سعودی پولیس کے محاصرے میں آنے کے بعد خود کو شہر شرورہ کی ایک سرکاری عمارت میں دھماکہ خيز مادے سے اڑا لیا۔ سعودی ذرائع نے مزید تفصیلات نہیں بتائي ہیں۔ واضح رہے سعودی بادشاہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو ملک میں نقصان پہنچانے کا موقع نہيں دیں گے۔ قابل ذکر ہے سعودی عرب دسیوں ملکوں میں تکفیری دہشتگردوں کی مالی اور سیاسی حمایت کررہا ہے اور حکومتوں پر دباؤ ڈال کر انہیں قانون کی گرفت سے بچالیتا ہے۔ اس وقت شام اور عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں سب سے زیادہ سعودی حمایت حاصل ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشتگردوں کی حمایت کرنے والوں کو بارہا خبردار کیا ہےکہ یہ آگ ان کے دامن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲