اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے غاصب اسرائيلی فوج کے حملوں کے جواب میں جمعرات کے روز سدیروت اور ہنیغف نامی کالونیوں پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں کئي عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور کم سے کم دس اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے اس حملے کے بعد سدیروت کالونی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئي۔ اس رپورٹ کے مطابق اس کالونی میں ایک راکٹ علاقے کے میئر کی رہائش گاہ پر جاکر گرا جبکہ ایک راکٹ اس وقت اس کالونی میں گرا جب وہاں غاصب اسرائيل کے وزیر خزانہ موجود تھے۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲