3 جولائی 2014 - 11:27
اسلام آباد میں دھشت گرد داخل، خود کش اور بم حملوں کا خدشہ

پاکستان کے خفیہ اداروں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 سے 12 دہشت گرد داخل ہونے کی اطلاع دی ہے،

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے خفیہ اداروں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 سے 12 دہشت گرد داخل ہونے کی اطلاع دی  ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں خود کش اور بم حملوں کا خدشہ ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایک درجن کے قریب دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع ہے جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں، تخریب کار جڑواں شہروں میں دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ حساس اداروں نے دہشت گردی کے خدشے اور تخریب کاروں کے شہر میں داخلے سے متعلق رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی۔ دوسری جانب پاکستان کے صوبے پنجاب میں بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز پر تخریبی کارروائی کی جاسکتی ہیں، پاکستان دشمن عناصر حساس اداروں کے دفاتر اور بڑے گرڈ اسٹیشنز کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ پاکستان کی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری کردیا، وارننگ ملتے ہی پنجاب بھر میں اہم مقامات پر سیکیورٹی کا کڑہ پہرہ بٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، رمضان المبارک کے دوران عوامی مقامات کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے، قانون نافذ کرنے والوں کو چوکنا رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲