2 جولائی 2014 - 13:18
آپریشن ضرب عضب جاری، گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے 10 دہشتگرد ہلاک، 3 ٹھکانے تباہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے شمالی وریزستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے خار ورسک میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی۔

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے مزید 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے شمالی وریزستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے خار ورسک میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود کم از کم 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 3 مشتبہ ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں 15 جون سے باضابطہ آپریشن شروع کر رکھا ہے، آئی ایس پی آر نے آپریشن کے دوران 376 دہشت گردوں کے ہلاکت اور 19 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔