ابنا: حسین امیرعبداللہیان نے ماسکو مین صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق کی موجودہ صورت حال امریکی منصوبے کےتحت بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام میں دہشتگردگروہوں اور سیاسی مخالفین کی حمایت اس کی اسٹرٹیجک غلطی تھی اور وہ وہی اسٹرٹیجک غلطی عراق میں بھی دہرا رہا ہے۔
ایران کے نائب وزيرخارجہ نے اس بات پرتاکید کرتے ہوئے کہ ایران اور روس کی مشترکہ پالیسی شام میں امریکی جانبداری کی راہ میں حائل ہوئی کہا کہ تہران اور ماسکو دہشتگردوں کے مقابلے میں عراق کی بھرپورحمایت کریں گے اورعراقی حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور بعثی صدامی حکومت کے باقیات اور دہشتگردگروہوں کو علاقےکی سیکورٹی سے کھلواڑ نہيں کرنے دیں گے۔
........
/169