ابنا: ذرائع کے مطابق اشرف غنی احمد زئی کی انتخابی کمیٹی کے ترجمان عباس نویان نے کہا ہے کہ اس گفتگو کا مقصد، وفاقی حکومت کا قیام نہیں بلکہ ووٹوں کی گنتی اور انتخابات کے نتائج کے حوالے سے پیدا ہونے والے تعطل سے باہر نکلنا ہے اور اس وقت فریقین کے درمیان مذاکرات کیلئے وقت اور جگہ کے تعیّن کے بارے میں گفتگو ہورہی ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے دوسرے دور کے صدراتی انتخابات کے ایک اور امیدوار عبداللہ عبداللہ کی انتخابی کمیٹی کے ترجمان مجیب رحیمی نے کہا ہے کہ بات چیت میں صرف قانونی اور دھاندلی والے ووٹوں کو ایک دوسرے سے جدا کئے جانے کے مسئلے پر گفتگو ہوگی اس لئے کہ دوسرے دور کے انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں انتخابات کے کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد انتخابات کے نتائج کے اعلان کو موخر کردیا گیا ہے۔
.......
/169