اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبد اللہ نے سلطنتی حکم صادر کر کے بندر بن سلطان کو اپنا خصوصی کنسلٹنٹ اور خالد بن بندر کو اس ملک کے انٹیلجنس ادارے کا سربراہ مقرار کر دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بندر بن سلطان قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر باقی رہنے کے ساتھ ساتھ دوسرے عہدے پر منصوب ہوئے ہیں۔
بندر بن سلطان سعودی عرب کے سابق ولیعہد ہیں جو ۲۲ سال امریکہ میں اس ملک کے سفیر کی حیثیت سے رہے ہیں۔
نیوز ایجنسی’’رای الیوم‘‘ کے مطابق سعودی بادشاہ، بندر کو اس ملک کے حساس عہدوں پر منصوب کر کے عراق اور شام جیسے ممالک کی دستاویز ان کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ آخری ہفتوں میں بندر بن سلطان اور سعودی بادشاہ کی خصوصی میٹنگیں رہی ہیں جبکہ بندر نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے ساتھ بھی قاہرہ ایئرپورٹ پر خصوصی ملاقات کی۔
یاد رہے کہ بندر بن سلطان شام میں امریکی حملے کے لیے ستر ارب ڈٓالر کا خرچہ برداشت کرنے کو تیار تھے اور ان کی پوری کوشش تھی کہ امریکہ شام پر ہوائی حملہ کرے لیکن وہ اپنی اس آرزو کو نہیں پہنچ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲