ابنا: رپورٹ کےمطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے پیر کے رات کرزکان کے علاقے میں حسین شہرستانی کے گھر پر بغیر کسی قانونی جواز کے حملہ کر کے ان کے گھریلو سامان کو تباہ برباد اور الیکٹرونکس پر قبضہ کرلیا۔ واضح رہے کہ حسین شہرستانی کو اس سے قبل مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بحرین کی ایک سیاسی شخصیت نے آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں حسین شہرستانی کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج النویدرات اور جدحفص کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار وسیع پیمانے پر تعینات ہیں اور وہ گشت میں مصروف ہیں۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے شہرکان نامی دیہات میں ایک گھر کا محاصرہ کرکے اس گھر کی تلاشی لی۔ آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بوری کے علاقے میں ایک گھر پر حملہ کیا اور عالی علاقے کا محاصرہ کیا ۔
.......
/169