1 جولائی 2014 - 13:53
شام، لاذقيہ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے ايک بڑا آپريشن شروع

شامي فوج نے مشرقي علاقے لاذقيہ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے ايک بڑا آپريشن شروع کرديا ہے -

ابنا: شامي فوج نے لاذقيہ کے علاقے ميں آپريشن شروع کرتے ہي ربيعہ کے اطراف کي پہاڑيوں کو دہشت گردوں سے پاک کرديا ہے - ايک اور خبر يہ ہے کہ دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے دہشت گردانہ اقدامات ميں دسيوں افراد ہلاک اور زخمي ہوگئے ہيں - دوسري طرف چواليس مسلح افراد نے ر شامي فوج کے سامنے اپنے ہتھيار ڈال دئے ہيں -

دمشق کي پوليس نے خبردي ہے کہ ان مسلح افراد نے دمشق کے علاقے الکسورہ ميں فوج کے سامنے اپنے ہتھيار ڈالے - ان مسلح افراد نے قومي آشتي کي کميٹي سے عہد کيا ہے کہ وہ اب اس کے بعد ہتھيار نہيں اٹھائيں گے اور شام کي سلامتي کو کوئي نقصان بھي نہيں پہنچائيں گے - تقريبا دس روز قبل بھي پچپن دہشت گردوں نے دمشق ميں خود کو فوج کے حوالے کرديا تھا - شام کي قومي آشتي کي کميٹي نے اعلان کيا ہے کہ پچھلے مئي کے مہينے ميں چوراسي مسلح افرادنے ملک کے مختلف علاقوں ميں فوج کے سامنے خود سپردگي کردي تھي اور دہشت گردوں کي طرف سے ہتھيار ڈالنے کا يہ سلسلہ تيزي کے ساتھ جاري ہے –

.......

/169