30 جون 2014 - 14:20

فلسطین کے علاقہ غزہ پر اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ عراق میں داعش کی دہشت گردی کے سائے میں جاری ہے داعش اور اسرائیل دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں اسرائیل فضائیہ کی بمباری کے جواب میں فلسطینیوں نے بھی مقبوضہ علاقہ میں راکٹ فائر کئے ہیں۔

ابنا: فلسطین کے علاقہ غزہ پر اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ عراق میں داعش کی دہشت گردی کے سائے میں جاری ہے داعش اور اسرائیل دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں اسرائیل فضائیہ کی بمباری کے جواب میں فلسطینیوں نے بھی مقبوضہ علاقہ میں راکٹ فائر کئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کل اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں متعدد ایسے اہداف کو نشانہ بنایا، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہاں سے راکٹ اسرائیلی سرزمین کی جانب فائر کیے جاتے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ فضائیہ کی طرف سے غزہ کی پٹی کے مختلف خفیہ ٹھکانوں پر مجموعی طور پر بارہ حملے دو مراحل میں کیے گئے، جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

.......

/169