29 جون 2014 - 20:55
عراق میں ۱۲ لاکھ افراد بے گھر، پناہ گزینوں کی حالت انتہائی تشویش ناک+ تصاویر

رواں سال کے شروع سے اب تک ۱۲ لاکھ عراقی باشندے بے گھر ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رواں سال کے شروع سے اب تک ۱۲ لاکھ عراقی باشندے بے گھر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق تنظیموں نے عراقی پناہ گزینوں کو درپیش خطرات سے خبردار کیا ہے۔
تکفیری گروہ داعش کی عراق میں تباہ کاریاں شروع ہوتے ہی لاکھوں عراقی باشندوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ دیا جن میں سے بعض نے کردوں کے شہر کرکوک میں پناہ حاصل کی جبکہ بعض دیگر بیابانوں اور صحراوں میں آوارہ ہو گئے۔۔
کرکوک کے سرکاری اسکولوں میں بعض افراد کو پناہ دی گئی ہے لیکن پناہ گزینوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہونے کی وجہ سے ان کے لیے اب کوئی سائباں باقی نہیں بچا ہے۔
اقوام متحدہ میں عراق کے نمائندے نے کہا ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق دھشتگرد گروہ داعش نے ہزاروں شیعہ، سنی، عیسائی اور ترکمانی لوگوں کا قتل عام کر دیا ہے جبکہ ان میں سے بہت سارے لوگ گھروں کو چھوڑ دوسری جگہ پناہ گزیں ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲