29 جون 2014 - 15:32
بغداد میں دہشتگرد گروہ کے عناصر گرفتار

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بغداد میں ایک دہشتگرد گروہ کے عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے کل ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے ایک ایسے دہشتگرد گروہ کے عناصر کو گرفتار کر لیا ہے جو رمضان المبارک کے مہینے کے دوران بغداد میں دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتا تھا۔ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نےبھی جمعے کے دن تقریر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ بغداد میں تخریب کاری کا ارادہ رکھنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب عراقی فوج نے صوبۂ دیالہ میں واقع العظیم کے علاقے کو آزاد کرانے کے بعد سلیمان بیک کے علاقے سے بعثی داعشی عناصر کا قلع قمع کرنے کے مقصد سے اس علاقے کی جانب پیشقدمی شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ صوبۂ بابل کے شمالی علاقوں ، عراق کے مرکز سے لے کر فلوجہ کے جنوب تک اور شمالی عراق میں واقع جلام علاقے کو بھی داعش کے عناصر سے آزاد کرا لیا گيا ہے اور کربلا شہر میں تکفیریوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

.....

/169