ابنا: روسی نائب وزیر خارجہ نے اس امر کا اظہار شام کے دارالحکومت دمشق میں صدر بشارالاسد کے ساتھ ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
واضح رہے کہ تکفیری عسکریت پسند شام اور عراق میں بڑے پیمانے پر پرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
روس کے اعلی سفارتکار نے عراق میں صورتحال کو خطرناک قرار دیا، تاہم کہا کہ عراقی حکومت اس کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ریاب کوف نے اس بارے میں روسی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا شام اور عراق کے بحرانوں کا حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے نے شام کے تئیں امریکی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سمیت ہر ایک کا مفاد اس میں ہے کہ شام کے حوالے سے ذمہ دارانہ انداز اختیار کیا جائے۔
خیال رہے امریکی صدر اوباما نے کانگریس سے شام میں مسلح باغیوں کی امداد کے لیے پانچ سو ملین ڈالر کی منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
.......
/169