اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کےعوام نے ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے کرکے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ پریس ٹی وی کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام نے اپنے احتجاجی مظاہروں میں عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے اقدامات کو وحشیانہ اور غیر انسانی قرار دیا۔ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام نے زوردار نعرے لگاتے ہوئے عراقی عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔مظاہرین نے داعش دہشتگرد گروہ کیلئے امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کی شدید مذمت بھی کی۔اس سے قبل جمعے کے روز بھی ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام نے، جن میں شیعہ و سنی دونوں فرقوں کے مسلمان شامل تھے، وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرتے ہوئے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے اقدامات پر اپنی کھلی مخالفت اور اس قسم کے وحشیانہ اقدامات سے نفرت کا اظہار تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲