28 جون 2014 - 15:19
افغان صوبہ ارزگان میں طالبان کا فوج پر حملہ

افغانستان کے صوبے ارزگان میں طالبان کے حملے میں پندرہ افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ارزگان کے علاقے گیزاب کے ایک قومی رہنما حاجی جیلانی نے اعلان کیا ہے کہ یہ پولیس اہلکار اس رپورٹ کے بعد علاقے میں پہنچے تھے کہ طالبان کے افراد نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا ہے مگر جب یہ پولیس اہلکار، وہاں پہنچے تو طالبان گروہ کے ان افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے پندرہ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ تین پولیس اہلکار جان بچانے میں کامیاب رہے۔ اس سلسلے میں طالبان نے ابتک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔دوسری جانب افغان پولیس نے صوبے قندوز میں طالبان کے دو افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طالبان کے ان افراد کو پولیس اہلکاروں نےشہر قندوز کے مضافات میں اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر طالبان کے چار افراد کو گرفتار بھی کرلیا گيا۔

.......

/169