28 جون 2014 - 11:01
کراچی میں فائرنگ کے واقعات،متعدد ہلاک و زخمی

پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک ڈاکٹر اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چھے افراد مارے گئے ہیں

ابنا: پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک ڈاکٹر اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چھے افراد مارے گئے ہیں جب کہ ایک علاقے میں مقابلے کے دوران تحریک طالبان کا ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماراگیا دہشتگرد 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں ہلاک ہوا۔ نارتھ کراچی میں بھی فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔ کٹی پہاڑی اور کھارادر کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو ئے۔ اُدھر لیاقت چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی کلینک پر فائرنگ کر دی جس میں کلینک میں موجود ایک شخص جاں بحق ہوگیا اسی طرح اورنگی ٹاؤن نمبر 6 میں بھی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

.......

/169