27 جون 2014 - 12:56
روس نے عراق کو چھے عدد سوخو ئی تیس طیارے فراہم کر دئے

روس کے ایک ادارے نے کہا ہے کہ ماسکو نے عراق کو چھے عدد سوخو ئي تیس طیارے دئیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس میں اسلحہ کے عالمی تجارتی مرکز کے سربراہ ایگور کوروتچنکو نے آج کہا ہےکہ روس نے حالیہ دنوں میں عراق کو چھے سوخو ئی جنگي طیارے دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارے مرمت کے بعد عراق کو دئے گئے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا تھا کہ ان کے ملک نے روس اور بلاروس سے سوخو ئی طیارے خریدے ہیں۔ انہوں نے روس کے ساتھ طے شدہ فوجی معاہدے اور طیاروں کی تعداد نہیں بتائي۔ نوری مالکی نے کہا عراق نے امریکہ سے ایف سولہ طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے لیکن امریکہ نے اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا ہے۔ عراق کو تکفیری دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے طیاروں اور پیشرفتہ ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲