23 جون 2014 - 12:54
دہشتگرد گروہ داعش کی طرف سے نینوا کے لوگوں کو اپنی لڑکیاں دینے کا حکم

عراق: داعش تکفیری گروہ نے نینوا کے لوگوں سے جہاد النکاح جنسی تسکین کے لئے لڑکیاں مانگ لیں۔

ابنا: عراق کے شمالی علاقے پر حملہ آور تکفیری دہشت گرد گروہ داعش (ISIL)کی جانب سے جاری کیا گیا ایک مراسلہ منظر عام پر آ گیا ہے جس میں داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے نینوا پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں کے عوام کو غیر شادی شدہ لڑکیوں کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے، داعش کے تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے مورخہ12جون کو عراقی علاقے نینوا پر قبضہ کرنے کے پہلے روز جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کی مدد سے داعش نے نینوا پر قبضہ کر لیا ہے اور اب نینوا کے لوگوں کو یہ حکم دیا جاتا ہے کہ وہ جہادی دہشت گردوں کی ہوس اور شہوت کے لئے اپنی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو جہاد النکاح کے لئے فراہم کریں اور اگر نینوا کے لوگوں نے اس حکم پر عمل نہ کیا تو پھر شرعی حکم نافذ ہو گا اور شرعی اعتبار سے ان خواتین کو جبراً اپنی تحویل میں لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نینوا عراق کے شمال میں واقع ہے اور نینواکی آبادی اکثریتی سنی مسلمان علاقہ ہے۔

.......

/169