اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری لندن سے پاکستان پہنچ گئے علامہ قادری کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد تمام رکاوٹوں کے باوجود اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچے جبکہ علامہ قادری کا طیارہ راولپنڈی کی حدود میں داخل ہونے کے بعد ہائی جیک کر کے لاہور کی طرف موڑ دیا گیا اور وہ صبح 9 بج کر 35 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے لیکن علامہ قادری نے طیارے سے باہر باہر نکلنے کو منع کر دیا۔ انہوں نے کہا: اپنی جانیں ظالموں کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے لہذا جب تک فوج کا کوئی نمائندہ یہاں نہیں آتا اس وقت طیارے سے باہر نہیں آئیں گے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ طیارے کے باہر سینکڑوں دہشت گردوں کو پولیس کی وردیاں پہنا کر کھڑا کر دیا گیا ہے جن سے ہماری جانوں کو خطرہ ہے لہذا جب تک فوج کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک گھر نہیں جاؤں گا، ہمیں صرف فوج کی سیکیورٹی میں گھر پہنچایا جائے۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ طیارے کے تمام مسافر اسلام آباد جانے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن اگر کوئی لاہور ایئرپورٹ پر اترنا چاہتا ہے تو وہ اتر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے طیارے کو ہائی جیک کر لیا ہے ہم ان کے خلاف ہائی جیکنگ کا مقدمہ درج کرائیں گے۔
طاہر القادری کے طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور باوردی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ 150 کے قریب سول وردی میں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، شہر کے دیگر حصوں میں بھی ہنگالی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بڑی تعداد میں پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے 8 چکر لگائے لیکن پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ دی گئی۔
ادھر علامہ طاہر القادری کا والہانہ استقبال کرنے کے لئے کارکنوں کی بڑی تعداد تمام رکاوٹیں کے باوجود اسلام آبادایئرپورٹ پہنچی تھی جبکہ ان کے ساتھ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ کا بھاری تعداد میں وفد بھی اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچا ایئرپورٹ پرمامورپولیس پیچھے ہٹ گئی عوامی تحریک کے کارکن ڈاکٹر طاہر القادری کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت شمالی وزیرستان میں فوجی آّریشن سےعوام کی توجہ ہٹانے کے لئے طاہر القادری کی پاکستان آمد کو بہت بڑا مسئلہ بنا کر پیش کررہی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد سے قبل پاکستانی حکومت نے جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند کرتے ہوئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲