21 جون 2014 - 14:45
عراق میں دھشتگردی کے خلاف کشمیر میں مظاہرہ+ تصاویر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں شیعہ سنی مسلمانوں نے دھشتگرد ٹولوں کے ہاتھوں عراق میں ہونے والی دھشتگردی کے خلاف گزشتہ روز جمعہ کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے عراق میں داعش کے ذریعے ہونے والی تشدد پسندانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس تکفیری ٹولے کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں حیوان صفت افراد قرار دیا۔ مظاہروں میں شرکت کرنے والوں نے امام خمینی(رہ)،  حضرت آیت اللہ خامنہ ای اور سید حسن نصر اللہ کی تصویریں اٹھا رکھی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲