20 جون 2014 - 12:02
ایران تمام ملکوں سے روابط کا خواہاں: صدر روحانی

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران دنیا کے تمام ملکوں اور خاص طور پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے روابط کا خواہاں ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران دنیا کے تمام ملکوں اور خاص طور پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے روابط کا خواہاں ہے اور آج ایران کے حالات ایسے ہیں کہ علاقے کے ملکوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی جاسکتی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے یہ بات آج ایران  کے مغربی صوبے لرستان کے اپنے دورے سے واپسی پر نامہ نگاروں کے اجتماع میں کہی۔ صدر روحانی نے دنیا کے ممالک کے ساتھ بات چیت کو ملک کی ترقی وپیشرفت کا ایک اہم عامل قرارد یا اور کہا کہ ایران نے مذاکرات میں فریقین کی کامیابی کی سمت قد اٹھایا ہے اور حکومت ایران نے گذشتہ دس مہینوں میں علاقے اور دنیا میں قوم کے مفادات  کی تکمیل اور بہت سی پابندیوں کو ختم  کرانے میں کامیاب رہی ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ایران میں اب تک نکالے جانے والے سارے تیل فروخت کئے گئے ہیں اور اس سال  بھی تیل کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ہوگا ۔ ڈاکٹر روحانی بدھ کی صبح کو ایک اعلی وفد کے ہمراہ صوبۂ لرستان گئے تھے جہاں انہوں نے عوام کے ساتھ ملاقات کی اور صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز