اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی نیوز ایجنسی براثا کی رپورٹ کے مطابق عراق کي فضائي حدود ميں داعش کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے لئے امريکا کے ايف سولہ جنگي طياروں نے پرواز شروع کردي ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق امريکا کے جنگي طياروں کي پرواز عراقي حکام کي درخواست پر شروع ہوئي ہے ۔ عراق کے وزير خارجہ ہوشيار زيباري نے جدہ ميں اسلامي تعاون کي تنظيم کے اجلاس سے خطاب ميں کہا کہ ہم نے داعش کے مراکز پر فضائي حملے ميں مدد کے لئے امريکا سے باضابطہ درخواست کي ہے۔ عراقي وزير خارجہ نے کہا کہ عراق ميں دہشتگرد گروہ داعش کے خاتمے اور موجودہ بحران سے نجات کے لئے ايران سے بھي مداخلت کي درخواست کي جاسکتي ہے ۔ یہ خبر ایسی حالت میں منظر عام پر آئی ہے کہ امریکہ نے دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے کے لئے عراق کے ساتھ تعاون کو عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کے برطرف ہونے سے مشروط کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲