19 جون 2014 - 12:56
مقدس مقامات کے دفاع کے لئے ایران کی تجویز پر اظہار تشکر

عراق کے نائب وزیر اعظم نے مقدس مقامات کے دفاع کے لئے ایران کے صدر کی تجویز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، مقدس مقامات کے دفاع کے لئے عراق کی حکومت کی توانائی پر تاکید کی ہے۔

ابنا: عراق کے نائب وزیر اعظم صالح مطلک نے گذشتہ رات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ و سنی نے صدیوں سے ایک ساتھ زندگی بسر کرتے ہوئے ہمیشہ مقدس مقامات منجملہ کربلائے معلی، نجف اشرف اور سامرا کا دفاع کیا ہے اور ان حالات میں بھی وہ مقدس مقامات کے دفاع کی بھرپور توانائی رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ روز عراق کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے ایران کے عوام کی آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی عظیم قوم، کربلا، نجف، کاظمین اور سامراء کی عظمت و تقدس کی حفاظت میں کسی کوشش سے دریغ نہيں کرےگي۔

.......

/169