اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ نیوز کے حوالے سے مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ھوشیار زیباری نے کہ جو اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دورے پر ہیں، گذشتہ رات کہا کہ ان کے ملک نے دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملوں کے لئے باقاعدہ طور پر امریکہ سے مدد درخواست کی ہے۔ ھوشیار زیباری نے اسی طرح تاکید کی کہ بغداد عراق میں جاری بحران کے حل اور دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی نابودی کے لئے ضرورت پڑنے پر ایران سے بھی مدد کی درخواست کرسکتا ہے۔ عراق کے وزیر خارجہ نے جدہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے اجلاس میں کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش شام سے عراق میں داخل ہوا ہے، اور بغداد حکومت نے اس حوالے سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲