18 جون 2014 - 12:40
نوری مالکی نے کئی فوجی کمانڈروں کو معزول کر دیا

عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے موصل شہر پر دہشت گرد تنظیم داعش کا قبضہ ہو جانے کے معاملے میں کئی فوجی کمانڈروں کو معزول کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی  نے موصل شہر پر دہشت گرد تنظیم داعش کا قبضہ ہو جانے کے معاملے میں کئی فوجی کمانڈروں کو معزول کر دیا ہے۔ مالکی نے کہا کہ وہ جلد ہی ملک کے عوام کو بتائیں گے کہ موصل کے واقعہ کی حقیقت کیا ہے۔ عراقی وزيراعظم نوری مالکی  نے ایک بیان میں کہا کہ ان سیکورٹی افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے اپنی ذمہ داری پر عمل نہیں کیا۔ نوری مالکی نے تھرڈ ان فینٹری کے کمانڈر ہدایت اللہ عبدالکریم اور کچھ دوسرے فوجی کمانڈروں کو معزول کر دیا۔ نوری مالکی نے کہا کہ آگے بھی کچھ اور سیکورٹی حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲