17 جون 2014 - 20:31
جنوبی سوڈان: قبائلی جھڑپوں میں 125 افراد ہلاک اور زخمی

جنوبی سوڈان کے مرکز میں واقع صوبے بحیرات کی مقامی حکومت نے کہا ہے کہ اس صوبے میں حالیہ دنوں میں قبائلی جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک اور سوسے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی سوڈان کے مرکز میں واقع صوبے بحیرات کی مقامی حکومت نے کہا ہے کہ اس صوبے میں حالیہ دنوں میں قبائلی جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک اور سوسے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ الشروق سوڈان نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صوبے بحیرات کے مقامی عہدیدار متور شوت نے اس بارے میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اقویج اور کروبیج قبائل کے درمیان خونی جھڑپوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ اس صوبائی عہدیدار کے بقول رومبیک علاقے کے دشوار راستے، سرکاری فورسز کے اس علاقے میں پہنچنے میں بڑی رکاوٹ ہیں اور مقامی حکام صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے رومبیک روانہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں گذشتہ مہینوں میں ہونے والی تشدد آمیز جھڑپوں میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲