17 جون 2014 - 16:07
ایران: عراقی قوم، دہشت گردوں کو کچلنے کی طاقت رکھتی ہے

اسلامی جمہوریۂ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، عراق کے مسائل میں کسی بھی طرح کی غیر ملکی مداخلت کا مخالف ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے تہران میں ترکی کے سفیر اومیت یاردیم کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ عراق کی حکومت اور قوم، دہشت گرد گروہ داعش کو کچلنے کی طاقت رکھتی ہے اور اس کے لئے کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ بروجردی نے عراق کی حالیہ تبدیلیوں اور عراق میں آيۃ اللہ سیستانی کے فتوے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں داعش گروہ کی سرگرمیاں یقینا سرکوب ہوں گی ۔ انہوں نے مزید کہا ایران عراق کے حالات کا گہرائی سے جائزہ لے رہا ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو حکومت عراق کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کے لئےآمادہ ہے۔ بروجردی نے ایران اورترکی کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے تعلقات عالم اسلام میں برادرانہ تعلقات کی مثال ہیں اور یہ تعلقات ہمیشہ امت مسلمہ کے حق میں رہے ہیں اور رہیں گے اس ملاقات میں تہران میں ترکی کے سفیر اومیٹ یاردیم نے بھی کہا کہ ایران اور ترکی عالم اسلام کا دو بڑا سرمایہ ہيں اور ترکی ہمیشہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کا خواہاں رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عراق کی ارضی سالمیت کا تحفظ ترکی کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم محور ہے ۔ اومیٹ نے اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر کے حالیۂ دورۂ ترکی پر اس ملک کی حکومت کے اظہار رضامندی کا ذکر کیا۔

.....

/169